پاکستان آگاہی پروگرام،اساتذہ و طلبہ کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان و ایوان قائداعظمؒ کا دورہ

بدھ 12 دسمبر 2018 23:38

لاہور۔12 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) کیتھڈرل سکول سینٹ اینڈریوز چرچ کیمپس کے طلبا و طالبات اور اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان اور دی پروفیشنل سکول پی بلاک سبزہ زارکے طلباء اور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں، دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے الائیڈ کالج آف ٹیکسٹائل مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن جوہر ٹائون، جناح اسلامیہ گروپ آف کالجز برائے طالبات پیکو روڈ ٹائون شپ، محمڈن ایجوکیشنل سکول زاہد ٹائون کوٹ عبدالمالک اور گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول جھگیاں سیالاں کوٹ عبدالمالک کا دورہ کیا، ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان، ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 361 تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں