مخا لفین کے او چھے ہتھکنڈے کامیا ب نہیں ہو سکتے ‘اسلم صد یقی

شریف فیملی ہو یا آ صف زرداری ان کی اب کو ئی چا ل کامیا ب نہیں ہو گی ‘و فد سے گفتگو

جمعہ 14 دسمبر 2018 14:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف علماء و نگ پنجا ب کے صدر محمد اسلم صد یقی نے کہا ہے کہ قوم کو لو ٹنے والے ہر حا ل میں جیل جا ئیں گے قوم نے تحریک انصاف کو کر پشن کیخلا ف مینڈ یٹ دیا کر یشن کا خا تمہ اورکر پٹ ما فیا سے لو ٹی دو لت کی واپسی پی ٹی آئی حکومت کی تر جیح ہے تحریک انصا ف ملک کی بڑ ی جماعت بن چکی ہے مخا لفین کے او چھے ہتھکنڈے اب کسی کام نہیں آ ئیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیا لا ت کا اظہار انہو ں نے علما ء کے وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہاکہ شریف فیملی ہو یا آ صف زرداری ان کی اب کو ئی چا ل کامیا ب نہیں ہو گی ملکی معیشت کو تباہ کر نے والے عبر تناک انجام کیلئے تیار ہو جا ئیںانہوں نے کہاکہ قائد اعظم کے بعد پاکستان کو عمران خان کی شکل میں ایک ایسا محب وطن ،اسلام پسند اور عوام دوست لیڈر میسر آیا ہے جس کا دامن ہر قسم کی کرپشن سے پاک ہے جو ملک وقوم کی خدمت کا جذبہ لیکر میدان عمل میں مضبوط چٹان کی طرح کھڑا ہے انہو ں نے مزید کہاکہ سیاسی مخالفین متحد ہوکر عمران خان کی حکومت کو ناکام بنانے کیلئے کبھی اسمبلی کے اندر اور کبھی اسمبلی کے باہر ڈرامے بازی اور شعبدہ بازی کررہے ہیں اس سے ملک وقوم کی کوئی خدمت نہیں ہورہی بلکہ یہ سب کچھ اپنی اپنی کرپشن چھپانے کیلئے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہورہے ہیں مگر وزیراعظم ان سے قوم کی لوٹی ہوئی ایک ایک پائی وصول کرکے عام آدمی کی حالت بدلنے کیلئے خرچ کریگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں