حکومت اپنی مدت پوری کرے ،حکومت خود اپنے پائوں پر کلہاڑی مارے تو یہ الگ بات ہے ‘اعتزاز احسن

کوئی شک نہیں کہ احتساب ٹھیک ہورہا ہے لیکن حکومت کے اتحادیوں کے خلاف ایکشن نہ ہونا سوالیہ نشان ہے ‘میڈیا سے گفتگو

اتوار 16 دسمبر 2018 16:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و سینیٹر اعتزاز احسن نے کہاکہ پیپلزپارٹی ہمیشہ سے چاہتی ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے ،حکومت خود اپنے پائوں پر کلہاڑی مارے تو یہ الگ بات ہے ،کوئی شک نہیں کہ احتساب ٹھیک ہورہا ہے لیکن حکومت کے اتحادیوں کے خلاف ایکشن نہ ہونا سوالیہ نشان ہے ۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اعتزاز احسن نے کہاکہ پارلیمانی ماحول کو قابل برداشت رکھنا حکومت کاکام ہے ، حکومت کے وزراء لانگ ہینڈ بیٹ سے بیٹنگ کررہے ہیں،وزراء تحمل سے کھیلیں تو ممکن ہے اننگز پوری کردیں گے ۔انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی ہمیشہ سے چاہتی ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے لیکن اگر حکومت خود اپنے پائوں پر کلہاڑی مارے تو یہ الگ بات ہے ۔ہم نے یہی رویہ (ن) لیگ کے ساتھ بھی رکھا تھا ۔ انہوںنے کہاکہ کوئی شک نہیں کہ احتساب ٹھیک ہورہا ہے لیکن حکومت کے اتحادیوں کے خلاف ایکشن نہ ہونا سوالیہ نشان ہے ۔ یکطرفہ احتساب کی حمایت نہیں کی جاسکتی ، یکطرفہ احتساب سے حکومت پر بھی انگلیاں اٹھ رہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں