لاہور پولیس کا پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن

مختلف علاقوں میں پتنگ بازی میں مصروف50افراد کو گرفتار کرکے متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرلئے گئے سٹی ڈویژن سے 13، کینٹ 10، ماڈل ٹاؤن 9 ، اقبال ٹاؤن 7 ، سول لائن 4 جبکہ صدر ڈویژن سے 7 پتنگ بازوں کو گرفتار کیاگیا

اتوار 16 دسمبر 2018 20:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) ایس ایس پی آپریشنز لاہور کیپٹن(ر) مستنصرفیروز کی ہدایت پر صوبائی حکومت کے تمام علاقوں میں پتنگ بازی ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد کرانے کے لئے لاہور پولیس سرگرم عمل رہی-لاہور پولیس کے تمام 6 ڈویژن کے تحت آنے والے علاقوں میں پتنگ بازی کرنے والے 50 افراد کو گرفتار کرکے مختلف تھانوں میں پتنگ بازی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے -سٹی ڈویژن سے 13، کینٹ 10، ماڈل ٹاؤن 9 ، اقبال ٹاؤن 7 ، سول لائن 4 جبکہ صدر ڈویژن سے 7 پتنگ بازوں کو گرفتار کیاگیا جبکہ گرفتار ہونے والے افراد سے بڑی تعداد میں پتنگیں ، ڈور اور چرخیاں برآمد ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن (ر) مستنصر فیروز کی ہدایت پر شہر میں پتنگ بازی کے نتیجے میں ہونے والے حادثات سے بچاؤ کے پیش نظر آج چھٹی کے روز لاہور پولیس کے جوانوں نے پتنگ بازی کے امکانات پر کڑی نظر رکھی - ایس ایس پی آپریشن لاہور کیپٹن (ر) مستنصر فیروز نے تمام متعلقہ ایس پیز کو اس بارے میں خصوصی ہدایات جاری کیں تھیں جن پر عمل کرتے ہوئے ڈی ایس پیز او رایس ایچ اوز نے مختلف ٹیمز کی صورت میں مسلسل گشت کرکے پتنگ بازی کرنے والے افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں