لاہور ایئرپورٹ پر اندرون و بیرون ملک آنے جانے والی 23پروازیں متاثر

پیر 17 دسمبر 2018 15:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) لاہور ایئرپورٹ پر گزشتہ روز بھی اندرون و بیرون ملک آنے جانے والی 23پروازیں متاثر ہوئیں ،دس پروازیں منسوخ جبکہ 13تاخیر کا شکار رہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی بہاولپور جانے والی پرواز 671 ،پی آئی اے کی سکھر جانے والی پرواز 595،پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 305،پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 307،ائر بلیو کی مدینہ سے آنے والی پرواز 477،پی آئی اے کی بہاولپور سے آنے والی پرواز 670،پی آئی اے کی اسلام آباد سے آنے والی پرواز 654،پی آئی اے کی سکھر سے آنے والی پرواز 594،پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 304،پی آئی اے کی اسلام آباد سے آنے والی پرواز 655منسوخ ہوئی جبکہ متعدد پروازیں تاخیر کا شکار رہیں جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں