دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال کی رپورٹ جاری

پیر 17 دسمبر 2018 15:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورتحال حسب ذیل رہی۔دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد 19600کیوسک اور اخرج 28000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد4400 کیوسک اور اخراج 4400 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر آمد9600کیوسک اور اخراج21000 کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد 7100 کیوسک اور اخراج 3000 کیوسک رہا۔

جناح بیراج میں آمد49200کیوسک اور اخراج 45200کیوسک،چشمہ بیراج میں آمد33300 کیوسک اور اخراج 29000کیوسک، تونسہ بیراج میں آمد28600 کیوسک اور اخراج28300 کیوسک، پنجند بیراج میں آمد2900 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک، گدو بیراج میں آمد 29100کیوسک اور اخراج 24400 کیوسک، سکھر بیراج میں آمد20000 کیوسک اور اخراج1200 اور کوٹری بیراج میں آمد4300 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک رہا۔

(جاری ہے)

تربیلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1417.92فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.529 ملین ایکڑ فٹ۔منگلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1117.00 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.716 ملین ایکڑ فٹ۔

چشمہ میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 642.70 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.072 ملین ایکڑ فٹ۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل پیر کی صبح 6 بجے کی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں