طالبات اور اساتذہ کاپاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کادورہ

پیر 17 دسمبر 2018 17:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول‘ شاہدرہ‘لاہورکی طالبات اور اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور فرنٹ لائن ہائی سکول‘ احمد نگر بٹ چوک‘ ٹائون شپ‘لاہورکے طلبا و طالبات اور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریہٴ پاکستان‘ جوہر ٹائون‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے گورنمنٹ چراغ گرلز ہائی سکول‘ بیگم پورہ‘ باغبانپورہ‘لاہور‘راوی کالج آف کامرس‘ جی ٹی روڈ‘ باغبانپورہ‘لاہور‘گورنمنٹ بشیر ماڈل پرائمری سکول‘ رانا ٹائون شاہدرہ‘لاہور اورگورنمنٹ گرلز ہای سکول‘ رانا ٹائون شاہدرہ‘لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 493تھی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں