گراں فروشی پر06 دکانداروں کو جیل بھیج دیا گیا‘ 32000 روپے کے جرمانے عائد

پیر 17 دسمبر 2018 19:53

لاہور ۔17دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر میں گراں فروشی کرنے والوں کیخلاف بھر پور کارروائیاں کیں ہے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گراں فروشی پر46 فراد کیخلاف مقدمات درج کروائے اور57 افراد کو حراست میں لے لیا اور06 دکانداروں کو سید ھا جیل بھیج دیا گیا جبکہ32000 روپے کے جرمانے بھی عائد کئے گئے، ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ شہر میں گراں فروشی پر مزید سخت کارروائیاں کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں