دہشتگردی کے خاتمے کیلئے صوفیائے اکرام کی فکر کو عام کرنا ہو گا،پیر محمود الدین فریدی

پیر 17 دسمبر 2018 21:33

لاہور ۔17دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) صوفی مجلس عمل انسان دوستی کے درس کو عام کرنے میں مدد دے گی۔ صوفی مجلس عمل ہر درگاہ اور خانقاہ کے مشن کو آگے لے کر چلے گی اور صوفیاء کی تعلیمات کو عام کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار صوفی مجلس عمل کے چیئرمین پیر محمود الدین فریدی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ صوفی ازم سے ہی ہم ہر اس رویے کو ختم کر سکتے ہیں جو ہمیں الگ الگ تقسیم کرتا ہے۔ پیر محمود الدین فریدی نے کہا کہ انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے صوفیاء کی فکر کو عام کرنا ہو گا۔ صوفی مجلس عمل معاشرے کے ہر طبقے کی نمائندگی کرے گی اور امن ومحبت سے ہر انتہاپسندی کو ختم کرے گی۔ ہم پاکستان کی تمام درگاہوں اور سجادگان اور مشائخ کرام کو دعوت دیتے ہیں کہ صوفی مجلس عمل میں شامل ہو کر صوفیاء کے پیغام کو عام کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سخت رویے اور تشدد اسلام کا حصہ نہیں۔ امن اور محبت کی بات کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں