ْ صنعتی مسائل کے حل سے انڈسٹری ترقی کرے گی ،حکومتی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھیں گے ‘خادم حسین

پنجاب میں صنعتی مقاصد کیلئے گیس کے نرخ دوسرے صوبوں کی طرح مقرر کیے جائیں‘ سینئر نائب صدر فیروز پور بور ڈلاہور

منگل 18 دسمبر 2018 15:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن و سینئر نائب صدر فیروز پور بورڈ لاہور خادم حسین نے کہا ہے کہ صنعتی مسائل کے حل سے انڈسٹری ترقی کرے گی اور حکومتی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھیں گے ،صنعتوں کی ترقی کیلئے پیداواری لاگت میں کمی کیلئے اقدامات کیے جائیں جن میں بجلی اور سوئی گیس کی قیمتوںمیںکمی ازحد ضروری ہے ۔

ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

خادم حسین نے کہا کہ پنجاب میں صنعتی مقاصد کیلئے گیس کے نرخ دوسرے صوبوں کی طرح مقرر کیے جائیں کیونکہ پنجاب میں صنعتی کو فراہم کی جانے والی گیس کے نرخ دگنے وصول کیے جارہے ہیں جو پنجاب کے صنعتی شعبہ سے زیادتی ہے انہوںنے کہا کہ صنعتوں کی بلند پیداواری لاگت سے اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ سے ملکی برآمدات کمی کا شکار ہیں پاکستان کے ہمسائیہ ممالک میں صنعتی شعبہ کیلئے بجلی و گیس کے نرخ کم ہیں جن سے ان ممالک کی برآمدات بڑھ رہی ہیں جبکہ پاکستان میں پیداواری لاگت بڑھنے سے اشیاء مہنگی اور برآمدات کمی کا شکار ہیں جس سے تجارتی خسارہ بڑھ رہا ہے جسے دور کرنے کیلئے مثبت اقدامات کی ضرورت ہے صنعتوں کیلئے بجلی کی بلاتعطل فراہمی اور بجلی و گیس کی قیمتوںمیں کمی لاکر ریلیف دیا جائے تاکہ صنعتی شعبہ ترقی کرسکے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں