پنجاب میں سرکاری افسران اور ملازمین کیاحتساب کیلئے خودمختار کمیشن بنانے کا فیصلہ

آزاد کمیشن کے بل کا مسودہ مزید قانون سازی کیلئے اسپیشل کمیٹی نمبر ون کے سپرد کردیا گیا

منگل 18 دسمبر 2018 18:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) پنجاب حکومت نے سرکاری افسران اور ملازمین کے احتساب کے لیے ایک آزاد اور خودمختار کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے ،ْجو نہ صرف تحقیقات کرے گا بلکہ اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے افسران کو سزائیں بھی دے سکے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق کونفلیکٹ آف انٹرسٹ ایکٹ 2018 کے تحت بننے والا یہ کمیشن سرکاری افسران کے فرائض اور نجی مفادات کا فرق واضح کرے گا۔

(جاری ہے)

کمیشن ایک چیئرمین اور دو ممبران پر مشتمل ہوگا۔ چیئرمین وہ شخص ہوگا جو ہائیکورٹ کا جج بننے کا اہل ہوگا جبکہ ممبران میں ایک گریڈ 20 کا ریٹائرڈ سول سرونٹ جبکہ دوسرا فنانشل مینجمنٹ کا ماہر ہوگا۔کوئی بھی شہری فرائض سے ہٹ کر اختیارات کے استعمال پر سرکاری افسران کے خلاف کمیشن میں شکایت درج کراسکے گا۔اس آزاد کمیشن کے بل کا مسودہ مزید قانون سازی کے لیے اسپیشل کمیٹی نمبر ون کے سپرد کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں