جعلی بینک اکائونٹ کا معاملہ لاہور بھی پہنچ گیا ، شہری کے نام پر کراچی میں بینک اکائونٹ کھلنے کا انکشاف

اکائونٹ دبئی بنک اسلامی شاہراہ فیصل برانچ میں کھولا گیا ،جعلسازوں کے خلاف کارروائی کی جائے ‘ایف آئی اے کو درخواست دیدی

بدھ 19 دسمبر 2018 17:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) جعلی بینک اکائونٹ کا معاملہ لاہور بھی پہنچ گیا ، شہری کے نام پر کراچی میں بینک اکائونٹ کھلنے کا انکشاف ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

بستی سیدن شاہ کے رہائشی محمد ایس ملک نے ایف آئی اے لاہور کو تحقیقات کے لیے درخواست دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ میرے نام پر کراچی میں جعلی اکائونٹ دبئی بنک اسلامی شاہراہ فیصل برانچ میں کھولا گیا ہے ،دبئی بنک اسلامی سے جب اسٹیمنٹ مانگی گئی تو فراہم نہیں کی جا رہی،بنک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اکائونٹ بند کر دیا گیا ہے ۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ میرا کراچی میں کسی بینک میں کوئی اکائونٹ نہیں ،ایف آئی اے بنک سے اسٹیمنٹ لیکر جعل سازوں کے خلاف کارروائی کرے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں