عمران شفیع قتل کیس ،بطور گواہ پیش نہ ہونے پر سیف الملوک کھوکھر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

بدھ 19 دسمبر 2018 17:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے جوہر ٹائون کے شادی ہال میں عمران شفیع قتل کیس پر سماعت 22 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 4 کے جج عبدالقیوم خان نے کیس پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

مقدمہ کے ملزموں کو سخت سکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا ۔ملزمان کی جانب سے وکیل اقبال احمد ڈھڈی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے مزید ایک گواہ کا بیان قلمبند کیا ۔عدالت نے بطور گواہ پیش نہ ہونے پر ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔مقدمہ میں مجموعی طور پر 51گواہوں کے بیانات قلمبند کیے جا چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں