ریلوے کی پاکستان ایکسپریس کو شجاع آباد ریلوے اسٹیشن پر دو منٹ رکنے کی اجازت

بدھ 19 دسمبر 2018 19:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیشِ نظر راولپنڈی،کراچی،راولپنڈی کے درمیان چلنے والی پاکستان ایکسپریس (45UP/46DN)کو شجاع آباد ریلوے اسٹیشن پر دو منٹ رکنے کی اجازت دے دی ہے۔

(جاری ہے)

عوام کو یہ سہولت عارضی طور پر تین ماہ کے لیے حاصل ہوگی۔ اس کے علاوہ پشاور۔ کراچی۔پشاور کے درمیان چلنے والی عوام ایکسپریس (13UP/14DN)کو کھاریا ں کینٹ ریلوے اسٹیشن پر دو منٹ کے سٹاپ کی اجازت دے دی ہے۔ اس فیصلے پر فورا عملدرآمد ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں