چڑیاگھروں ، وائلڈلائف پارکس وبریڈنگ سنٹر زسے جانوروں ،پرندوں کی تعداد بارے رپورٹ طلب کرلی گئی

اس اقدام سے چڑیاگھروں ، وائلڈلائف پارکس اوربریڈنگ سنٹرز کی کارکردگی جانچنے میں مدد ملے گی ، ڈی جی

بدھ 9 جنوری 2019 20:31

لاہور۔9 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2019ء) ڈائریکٹر جنرل وائلڈلائف اینڈ پارکس پنجاب لیفٹیننٹ (ر) سہیل اشرف نے صوبہ بھرکے چڑیاگھروں ، وائلڈلائف پارکس اوربریڈنگ سنٹر زکے انچارج افسران کو ایک ہفتہ کے اندر موجود جانوروں و پرندوں کی تعداد کی گزشتہ 5سالہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔انہوں نے یہ بات بدھ کویہاں اپنے دفتر میں کارکردگی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔

اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف ہیڈ کوارٹر محمد نعیم بھٹی ، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف لاہورریجن سید ظفرالحسن ، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف پبلسٹی عامر مسعود اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ ڈی جی وائلڈلائف نے کہا کہ حاصل کردہ رپورٹ سے چڑیاگھروں ، وائلڈلائف پارکس اور بریڈنگ سنٹرز کی کارکردگی جانچناممکن ہوگی ۔

(جاری ہے)

لیفٹیننٹ (ر) سہیل اشرف نے کہا کہ مذکورہ رپورٹ کے سلسلہ میں ایک پرفارماتشکیل دیا جارہاہے جس کے تحت 2014ء سے لیکر اب (2019ء )تک جانوروں اورپرندوں کی تعداد ، اضافہ ، فروخت ، منتقلی اور اموات کااندراج ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ حاصل کردہ رپورٹ کی روشنی میںکارکردگی جانچنے کے ساتھ ساتھ کسی بھی چڑیاگھر، وائلڈلائف پارک اوربریڈنگ سنٹر میں موجود سرپلس جانوروں اور پرندوں کو ان سنٹرز ، پارکس یاچڑیاگھروں میں منتقل کردیاجائے گا جہاں اس اقسام کے پرند ے و جانور موجود نہیں یا ان کی تعداد کم ہے تاکہ تفریح کیلئے آنیوالے سیاح ان سے محظوظ ہو سکیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں