چیف جسٹس پاکستان سے صحافی تنظیموں کے وفود کی ملاقات

اتوار 13 جنوری 2019 16:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2019ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار سے صحافی تنظیموں کے وفود نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

وفد نے چیف جسٹس ثاقب نثار کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ۔ اس موقع پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد فری لیگل کلینک کا آغاز کروںگا ۔انہوںنے کہاکہ ہم نے پاکستان کی بہتری کیلئے سمت طے کردی ہے اور پاکستان کو ہم سب نے مل کر آگے لیکر جانا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں