صدرڈویژن پولیس کی کارروائی ،161جرائم پیشہ افرادگرفتار

پیر 14 جنوری 2019 23:53

لاہور۔14 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2019ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیر کی ہدایت پرصدرڈویژن پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی کرتے ہوئی161ملزما ن کوگرفتار کر لیا۔ ایس پی صدر ڈویژن سید علی شاہ کی زیر نگرانی ہفتے کے دوران سٹریٹ کرائم، ڈکیتی ، راہزنی،منشیات فروشی، قمار بازی و دیگر جرائم میں ملوث161ملزمان گرفتار کر لئے۔

سٹریٹ کرائم، ڈکیتی اورراہزنی میں ملوث 05گینگز کی12ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 10موٹر سائیکلیں اور15موبائل فونز برآمدکر لئے۔

(جاری ہے)

اسلحہ کیخلاف کارروائی کے دوران26 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 24 پسٹلز،02رائفلز اور گولیاں برآمد کر لیں۔ منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئی23ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سی06 کلوسے زائد چرس اور175 لیٹرشراب برآمد کی گئی۔

قماربازی کیخلاف کارروائی کے دوران 10ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے قبضہ سے دائو پر لگی 9 ہزار سے زائد رقم قبضہ میں لے لی۔ صدر ڈویژن پولیس نی20اشتہاری مجرمان اور15عدالتی مفروران کوبھی حراست میں لیا۔پتنگ بازی ،ہوائی فائرنگ اورکرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر55سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں