عمران خان ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے کوشاںہیں ، ارمغان صادق

بدھ 16 جنوری 2019 17:21

لاہور۔16 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ارمغان صادق نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے بیرونی دوروں سے ملک میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری آئے گی،حکومت بحرانوں سے نمٹنے کیلئے پر عزم ہے اور انشا اللہ پانچ سال بعد عوام کی عدالت میں سر خرو ہوں گے۔ ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نیک نیتی اور بھرپور جذبے کے ساتھ ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے کوشاںہیں اورانشا ء اللہ بد خواہوں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔

(جاری ہے)

اپوزیشن کو حکومت کی کامیابی سے اپنا سیاسی مستقبل تاریک ہوتا ہوا نظر آرہا ہے اسی لئے بغیر کسی جواز کے بے بنیاد پراپیگنڈے کو ہوا دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والوں کا احتساب جاری رہے گا۔ پیپلز پارٹی اور(ن) لیگ والے جو مرضی کر لیں ان کے دبائو میں نہیں آئیں گے اور انہیں نہ صرف ملک و قوم کی لوٹی ہوئی کی ایک ایک پائی کاحساب دینا ہوگا بلکہ اسے واپس بھی کرنا ہوگا۔وزیراعظم عمران خان اپنی کہنہ مشق ٹیم کے ساتھ معیشت کی اِس ڈولتی ہوئی ناؤ کو گرداب سے نکالنے کے لئے دِن رات کوشاں ہیں۔ اُن کی نیک نیتی اور قوم سے وفاداری کے نتیجہ میں بہت جلد معاشی بھنور میں پھنسی ہوئی یہ ناؤ کنارے سے آ لگے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں