چین کی پاکستان کی زراعت کے شعبہ میں دلچسپی خوش آئند ہے، ڈاکٹر محمد ارشد

بدھ 16 جنوری 2019 17:32

لاہور۔16 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) چیئرمین قائمہ کمیٹی ایگروبیس انڈسٹریز و ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرآف کامرس ڈاکٹر محمد ارشد نے چینی سفیر کے اس بیان کا خیر مقدم کیا ہے کہ چینی کمپنیاں پاکستان میں زراعت کے شعبہ میں کام کرنے کی خواہاں ہیں اور وہ پاکستان سے گندم ، چاول ، مالٹا ،چیری،آلو سمیت دیگر زرعی اشیاء درآمد کرنا چاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے قائمہ کمیٹی ایگروبیس انڈسٹریز لاہور چیمبرز کے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ چین پاکستان کی چوتھی بڑی ایکسپورٹ منڈی ہے ۔ چینی تجربہ اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال زراعت اور صنعت دونوں ملکی معیشت کی بحالی میں اہم کردار ادا کرینگے ۔ ڈاکٹر محمد ارشد نے کہا کہ چینی زرعی ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے پاکستان زیادہ سے زیادہ زرعی پیداوار میں اضافہ کرسکتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ چینی ٹیکنالوجی کے استعمال سے زراعت ترقی کریگی تو صنعتوں کو وافر خام مال دستیاب ہوگا، جس سے زراعت و صنعت کی ترقی اور ملک خوشحالی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں