ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی زیر صدارت انسداد پولیو کے حوالے سے اجلاس

21جنوری سے شروع ہونے والی پولیو مہم کا جائزہ لیا گیااورزون کی سطح پر ڈی ڈی او ہیلتھ سے رپورٹ لی گئی

جمعہ 18 جنوری 2019 19:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی زیر صدارت انسداد پولیو کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ، ڈی ڈی او ہیلتھ لاہور، ڈبلیو ایچ او، یونیسف اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں21جنوری سے شروع ہونے والی پولیو مہم کا جائزہ لیا گیااورزون کی سطح پر ڈی ڈی او ہیلتھ سے رپورٹ لی گئی۔

پولیو ورکرز کو یونین کونسلز کی سطح پر دی جانے والی ٹریننگ کا جائزہ بھی لیا گیا ہے۔ اس موقع پر ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا کہ پولیو مہم میں ناقص کار کردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کو سرنڈر کر دیا جائے گا اورجو سیکرٹری یونین کونسل پولیو مہم میں تعاون نہیں کرے گا اس کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ڈی سی لاہور نے ڈی ڈی او ہیلتھ نشتر کو پولیو ٹریننگ کے انچارج سے فوری ٹریننگ رپورٹ لینے کی ہدا یت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام ڈی ڈی او ہیلتھ ٹریننگز اور ٹریننگ میں سٹاف کی شرکت کے بارے میں سرٹیفکیٹ جمع کروائیں گے اورسٹاف کی لاگ بکس کو چیک کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ جس کی لاگ بک ٹھیک نہ ہو اس کو غلط اندراج پر کارروائی کی جائے اورلاگ بکس کو پورا پر کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ لاگ بک میں جعلی اندراج پر ڈی ڈی ایچ او کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا اسسٹنٹ کمشنرز تمام ڈی ڈی او ہیلتھ سے بریفنگ لیں اور انتظامات کا جائزہ لیں۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا کہ جہاں پر قطرے پلانے میں کوئی مسلہ آئے فوری طور پر اے سی کو بتایا جائے۔انہوں نے کہا کہ پولیو مہم میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ پورا کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں