حکومت عالمی معیار کے جدید ہنر سکھانے کیلئے مختلف ممالک کیساتھ جوائنٹ ونچر کرے ‘ چیئر پرسن کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ

ہنر سیکھنے والے افراد کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے آسان اقساط پر بلا سود قرضوں کا اجراء کیا جائے ‘ سعید خان کا اجلاس میں خطاب

ہفتہ 19 جنوری 2019 20:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) )کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن سعید خان نے کہا ہے کہ برآمدات کے فروغ کیلئے ویلیو ایڈڈ انڈسٹری پر بھرپور توجہ مرکوز کرنا ہو گی ،حکومت سے مطالبہ ہے کہ ہنر سیکھنے والے افراد کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے آسان اقساط پر بلا سود قرضوں کا اجراء کر ے ، حکومت کارپٹ انڈسٹری کی سرپرستی کر کے دیہاتوں میں گھرکی دہلیز پر روزگا ر فراہم کر سکتی ہے جس سے شہروں کی جانب نقل مکانی کو بھی روکا جا سکتا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سعید خان نے کہا کہ ہر سال تقریباً دس لاکھ نوجوان روزگار کے حصول کیلئے مارکیٹ میں آرہے ہیں اور حکومت کے لئے اتنی بڑ ی تعداد کو پبلک سیکٹر میں نوکریاں فراہم کرنا ایک مشکل کام ہے ۔

(جاری ہے)

حکومت کو چاہیے کہ ہنر سکھانے والے اداروں کی مکمل سرپرستی کرتے ہوئے ان کی مالی معاونت اورسہولیات فراہم کرے تاکہ نوجوانوں کو عالمی معیار کے مطابق جدید ہنر سکھائے جا سکیں ۔

کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں ڈیزائننگ ، ویوونگ اور ڈائنگ کے شعبے میں جدید ہنر سکھائے جارہے ہیں ، حکومت سے مطالبہ ہے کہ آسان اقساط پر بلا سود قرضوں کا اجراء کرے تاکہ یہ ہنر مند قومی دھارے میں شامل ہوکرمعیشت کی ترقی میں بھی اپنا کردار ادا کر سکیں ۔انہوں نے کہا کہ کارپٹ انڈسٹری کیلئے بجلی اور گیس کی ضرورت نہیں اس لئے اسے دیہات میں فروغ دیا جائے جس سے لوگوں کو گھروں کی دہلیز پر روزگار ملے گا اور دیہاتوں سے شہروں کی جانب نقل مکانی بھی رک سکے گی ۔ سعید خان نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو عالمی معیار کے جدید ہنر سکھانے کے لئے مختلف ممالک کے ساتھ جوائنٹ ونچر کرے جس سے ہمارے لاکھوں نوجوانوں کو ان ممالک میں روزگار کے مواقع بھی میسر آ سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں