لاہور،سیشن کورٹ میں دو بچوں کی حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت، بچوں کو ماں کے ساتھ جانے کا حکم

ہفتہ 19 جنوری 2019 22:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) سیشن کورٹ نے دو بچوں کی حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے بچوں کو ماں کے ساتھ جانے کا حکم دے دیا۔دونوں بچوں نے ماں کے ساتھ جانے سے انکار کردیا۔۔بچے دادی سے جدا ہونے پر داھاڑین مار مار کر روتے رہے۔تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ نے سعدیہ شہزادی کی درخواست پر سماعت کی۔ایڈیشنل سیشن جج نے دونوں بچوں کو ماں کے حوالے کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

تاہم احاطہ عدالت میں دونوں بچوں نے ماں کے ساتھ جانے سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

بچے دادی اور پھوپھو کے ساتھ جانے کے لیے داھاڑیں مار مار کر روتے ریے تاہم بچوں کو روتا دیکھ کر دادی اور پھوپھو نے بچوں کو چھین کرفرار کرانے کی کوشس پولیس نے ناکام کردی۔بچے بھی دادی اور پھوپی کیلئے روتے رہے جبکہ جذاباتی دادی نے پولیس اہلکار کو تھپڑ رسید کر دیئے۔ بچوں میں7 سالہ عبداللہ اور 6 سالہ نور شامل ہیں۔پولیس اہلکاروں نے عدالتی احکامات پر دونوں بچوں کو ماں کے ساتھ بھجوا دیا۔ماں روتے ہوئے بچوں کو ساتھ لے گی۔بچوں کو تھانہ شالیمار پولیس نے دادی سمیت کمرہ عدالت میں پیش کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں