بلدیہ عظمیٰ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن ‘ ہربنس پورہ سے ریت ا ور اینٹیں ہٹا کر راستہ صاف کر دیا گیا

ہفتہ 19 جنوری 2019 23:41

لاہور۔19 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) میئر بلدیہ عظمیٰ لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید کی ہدایت پر کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت‘‘ میونسپل آفیسر(ریگولیشن) زبیر احمد وٹوکی زیر نگرانی بلدیہ عظمیٰ کے انٹی انکروچمنٹ اسکواڈ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ دوران آپریشن راوی زون اسکواڈنے شاہ عالم مارکیٹ ، رنگ محل، لوہے والی پلی، بادامی سے تجاوزات کا سامان 04ٹرکوں میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا جبکہ4عددبینرز اتار دئیے گئے۔

نشتر زون اسکواڈ نے کاہنہ نوسے عارضی تجاوزات میں2 عددہتھ ریڑھیاں، 1آہنی ریڑھی، 1آہنی گھوڑا سیڑھی اور1عدد لکڑی میز ہٹا دئیے ۔ سمن آباد زون اسکواڈ نے کریم بلاک، اقبال ٹائون سے 10عدد عارضی تجاوزات ہٹا دیں۔ داتا گنج بخش زون اسکواڈ نے لٹن روڈ، اردو بازار، فش مارکیٹ، پیر مکی سے تجاوزات کا سامان 02ٹرکوں میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا جبکہ 23عارضی تجاوزات ہٹا دیں اور 33ایف آئی آرز درج کروائی گئیں۔

(جاری ہے)

اقبال زون اسکواڈ نے ایدھی روڈسی10عارضی تجاوزات پھٹے،کائونٹرز، آئرن سٹینڈز، ہتھ ریڑھیاں وغیرہ ہٹا دیں۔ واہگہ زون اسکواڈ نے کنال روڈ، سکائی لینڈ روڈسے 14عارضی تجاوزات ہٹا دیں۔ گلبرگ /شالامار زون اسکواڈ نے سنگھ پورہ منڈی میں پختہ تجاوزات میں100تھڑے اور 3شیڈز مسمار کر دئیے ۔عزیز بھٹی زون اسکواڈ نے ریلوے لائن، دھرمپورہ سے ہتھ ریڑھیاں قبضہ میں لے کر سٹور میں جمع کروا دیں جبکہ ہربنس پورہ کے علاقہ میں ریت اور اینٹیں ہٹاکر راستہ صاف کردیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں