سول و ملٹری قیادت ایک پیج پر ہے،ثوبیہ کمال خان

ہفتہ 19 جنوری 2019 23:49

لاہور۔19 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) ر کن قومی اسمبلی ثوبیہ کمال خان نے کہاہے کہ سول و ملٹری قیادت ایک پیج پر ہے، حکومت کسی دباؤ میں آئیگی نہ کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ ہوگا، اپوزیشن شور شرابے کے ذریعے فرار کا راستہ چاہتی ہے،ملک کو آگے بڑھانے کیلئے احتساب واحد راستہ ہے،انہوں نے کہاکہ اپوزیشن والے پہلے جی ٹی روڈ پر نکلے تھے جس میں ناکام ہوئے اتحاد کر کے این آر او مانگ رہے ہیں،وہ گز شتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کررہی تھیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کرپٹ مافیا متحد ہو گئے، ان سے ایک ساتھ ہی نمٹیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ اور پی پی پی کا زوال شروع ہو چکا ہے۔ انہیں قوم کی لوٹی دولت کا جواب دینا پڑے گا، ہم قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں