پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھر میں سستے بازاروں کی چیکنگ جاری

مختلف اضلاع میں 548 فوڈ سٹالز کی چیکنگ، گلی سڑی سبزیاں اور پھل موقع پر تلف لاہور زون میں 88، راولپنڈی431، ملتان میں 20 اور مظفر گڑھ زون میں 9 فوڈ سٹالز کی چیکنگ زیادہ تر سٹالزپر پنجاب فوڈ اتھارٹی ہدایات کے مطابق اشیاء خورونوش کی فروخت خوش آئند امر ہے‘ڈی جی فوڈ اتھارٹی وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق صوبہ بھر کے سستے بازاروں، اتوار، بدھ اور جمعہ بازاروں کی باقاعدہ نگرانی کی جارہی ہے‘کیپٹن(ر)محمد عثمان

پیر 21 جنوری 2019 22:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2019ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبہ بھر میں سستے بازاروں کی چیکنگ جاری رکھتے ہوئے مختلف اضلاع میں 548 فوڈ سٹالز کی چیکنگ کی۔لاہور زون میں 88، راولپنڈی431، ملتان میں 20 اور مظفر گڑھ زون میں 9 فوڈ سٹالز کو چیک کیا گیا۔سٹالز پرموجود گلی سڑی سبزیوں اور پھلوں کو موقع پر تلف کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے پنجاب بھر کے مختلف اضلاع میں 548 فوڈ سٹالز کی چیکنگ کی۔

لاہور زون میں 88، راولپنڈی431، ملتان میں 20 اور مظفر گڑھ زون میں 9 فوڈ سٹالز کو چیک کیا گیا۔سٹالز پرموجود گلی سڑی سبزیوں اور پھلوں کو موقع پر تلف کر تے ہوئے وارننگ نوٹسز بھی جاری کر دیے گئے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ تمام مصالحہ جات سٹالز پر مرچ مصالحوں کی نئے لیبلنگ قوانین کے مطابق فروخت یقینی بنائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

زیادہ تر سٹالز پنجاب فوڈ اتھارٹی ہدایات کے مطابق اشیاء خورونوش کی فروخت خوش آئند امر ہے۔کیپٹن (ر)محمد عثمان نے واضح کیا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق صوبہ بھر کے سستے بازاروں، اتوار، بدھ اور جمعہ بازاروں کی باقاعدہ نگرانی کی جارہی ہے۔حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق محفوظ خوراک کی عام آدمی تک یقینی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں