علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جہازوں کی عدم دستیابی اور موسم کی خرابی کی وجہ سی8پروازیں منسوخ

�اخیر کا شکار رہیں‘ ملک بھر میں جاری بارشوںکے سلسلے کی وجہ سے 1 1 ٹرینیں بھی تاخیر کا شکار ہوئیں

منگل 22 جنوری 2019 18:20

لاہور۔22 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جہازوں کی عدم دستیابی اور موسم کی خرابی کی وجہ سے فضائی آپریشن بری طرح متاثر ہوا ، اندرون و بیرون ممالک آنے جانے والی 8پروازیں منسوخ اور 12تاخیر کا شکار رہیں، ملک بھر میں جاری بارشوں کے سلسلے کی وجہ سے ٹرینوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا اور 11 ٹرینیں تاخیر کا شکار ہونے سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر منگل کے روز پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 317،پی آئی اے کی اسلام آباد جانے والی پرواز 654،پی آئی اے کی ملتان جانے والی پرواز 682،پی آئی اے کی اسلام آباد جانے والی پرواز 656،پی آئی اے کی اسلام آباد سے آنے والی پرواز 655،پی آئی اے کی ملتان سے آنے والی پرواز 681،پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 312 اور پی آئی اے کی ابوظہبی سے آنے والی پرواز 264منسوخ ہوئی جبکہ پی آئی اے کی بیجنگ سے آنے والی پرواز 853دوگھنٹے اور پی آئی اے کی مدینہ سے آنے والی پرواز 748ایک گھنٹہ سے زائد تاخیر سے پہنچی۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ دمام جانے والی پرواز 884،قطر ایئر ویز کی دوحہ جانے والی پرواز 621،اتحاد ایئر کی ابوظہبی جانے والی پرواز 242،سعودی ایئر کی جدہ جانے والی پرواز 3766،ریاض جانے والی پرواز 725،ترکش ائر کی استنبول جانے والی پرواز 715،دمام جانے والی پرواز 158،پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 303،دمام سے آنے والی پرواز 157 اور ایئر بلیو کی ابوظہبی جانے والی پرواز 430تاخیر کا شکار رہی جس کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب ملک بھر میں جاری بارشوں کے سلسلے کی وجہ سے 11 ٹرینیں بھی تاخیر کا شکار رہیں جن میں کراچی سے لاہور آنے والی عوامی ایکسپریس 6گھنٹے تاخیر،کوئٹہ سے لاہور آنے والی جعفر ایکسپریس ساڑھے تین گھنٹے،کراچی سے لاہور آنے والی ٹرین قراقرم سات گھنٹے،کراچی سے لاہور آنے والی ٹرین پاک بزنس ساڑھے چار گھنٹے تاخیر،کراچی سے لاہور آنے والی ٹرین علامہ اقبال پانچ گھنٹے تاخیر،ملتان سے آنے والی موسی پاک 3 گھنٹے بیس منٹ تاخیر،فیصل آباد سے آنے والی غوری ایکسپریس ایک گھنٹہ تاخیر،کراچی سے آنے والی گرین لائن 2 گھنٹے پندرہ منٹ تاخیر،کراچی سے آنے والی تیزگام 3 گھنٹے تاخیر اور کراچی ایکسپریس چار گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں