بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے ،فیملی پلاننگ کے اہداف کو حاصل کرنے کیلئے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں‘کرنل (ر) ہاشم ڈوگر

اسلامی تعلیمات کے مطابق ماں اور بچے کی صحت کیلئے 2 سال تک بچے کو ماں کا دودھ پلانا انتہائی ضروری اقدام ہے ‘صوبائی وزیر بہبود آبادی

منگل 22 جنوری 2019 21:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) صوبائی وزیر محکمہ بہبود آبادی پنجاب کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے اور فیملی پلاننگ کے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے حکومت پنجاب عملی اقدامات کر رہی ہے ، اسلامی تعلیمات کے مطابق ماں اور بچے کی صحت کے لئے 2 سال تک بچے کو ماں کا دودھ پلانا انتہائی ضروری اقدام ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع جہلم میں منعقدہ اگہی سیمینار کے موقع پر کیا، محکمہ پاپولیشن ویلفیئر جہلم کی جانب سے منعقدہ سمپوزیم میں ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ، ممبر صوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال، ایم پی اے چوہدری ظفر اقبال، ڈی او پاپولیشن ویلفیئر بابر ظہیر کے علاوہ محکمہ تعلیم، ہائر ایجوکیشن، اطلاعات اور دیگر ڈیپارٹمنٹس سے افسران موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر محکمہ بہبود آبادی پنجاب کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے کہا ہے بڑھتی ہوئی آبادی سنگین مسئلہ ہے جس کی روک تھام کے لئے محکمہ بہبود و آبادی پلاننگ کے تحت کام کر رہا ہے ، اسی ضمن میں پنجاب بھر کے اضلاح میں دورے کر کے آگہی سیمینارز کا انعقاد جاری ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ عوام میں ممانع حمل کے طریقوں اور ماں کی صحت سے متعلق آگہی پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

انہوں نے ڈی او پاپولیشن ویلفیئر کو فیملی پلاننگ پراجیکٹس کے حواے سے آگاہ کرنا کی ہدایت بھی دی ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ ڈی سی کمپلیکس میں فیملی پلاننگ کاؤنٹر بنایا جا رہا ہے اور پاپولیشن کنٹرول کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی،ایم پی اے راجہ یاور کمال نے بتایا ہے آبادی کو کنٹرول کرنے کے لئے محکمانہ تمام تر وسائل بروے کار لاے جا رہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں