حکومت پنجاب نے 4افسروں کو ملازمتوں پر بحال کرنے کے احکامات جاری کر دئیے

جمعرات 24 جنوری 2019 14:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2019ء) حکومت پنجاب نے 4افسروں کو ملازمتوں پر بحال کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔احکامات سروسز ٹربیونل کی جانب سے دئیے گئے فیصلوں کی روشنی میں جاری کئے گئے ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت پر سابق ڈی ڈی او آر /لینڈ ایکوزیشن کلکٹر چک جھمرہ علی باجوہ ملازمت پر بحال ،سابق ڈی ڈی او آر/لینڈ ایکوزیشن کلکٹر محمد نصر اللہ خان ، سابق پٹواری حلقہ 144تحصیل چک جھمرہ اظہر اقبال چٹھہ ملازمت پر بحال اور سابق رینج فاریسٹ آفیسر سمندری رینج فاریسٹ دویژن فیصل آباد رانا امجد علی کو ملازمت پر بحال کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں