گریڈ19 میں ترقی کیلئے محکمانہ کورس مکمل کرنیوالے 22افسروں کو ماہانہ 1200روپے کوالیفیکیشن پے کی ادائیگی کے احکامات جاری

گریڈ 18سے اگلے گریڈ میں ترقی کیلئے ضروری محکمانہ کورس کرنیوالے افسروں کو ماہانہ بارہ سو روپے کی ادائیگی کا اطلاق یکم دسمبر2018سے ہو گا

جمعرات 24 جنوری 2019 14:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2019ء) پنجاب حکومت نے گریڈ18سی19 میں ترقی کے لئے ضروری محکمانہ کورس مکمل کرنے والے 22افسروں کو ماہانہ 1200روپے کوالیفیکیشن پے کی ادائیگی کے احکامات جاری کر دئیے۔سیکشن آفیسر سروسز ون نے ایم پی ڈی ڈی میں 16ویں پبلک پالیسی اینڈ گورنس کورس مکمل کرنے والے افسروں کو ادائیگیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاجس کے مطابق پیسک کی ڈسپوزل پر موجود حامد محمود ملہی، سیکرٹری برائے محتسب پنجابعارف عمر عزیز ،ڈائریکٹر ایڈمن پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ محمد ذوالقرنین ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ ریونیو)شیخوپورہ محمد محبوب عالم ،ڈائریکٹر ایڈمنسٹریزشن سپورٹس بورڈ پنجاب جاوید رشید چوہان ،محمد زاہد اکرام(او ایس ڈی)، ڈائریکٹر ایڈمن اوقاف ندیم اختر ، ایڈیشنل سیکرٹری اریگیشن عامر کریم خان ،ڈائریکٹر سٹیٹ اوقاف عامر احمد خان ،ڈپٹی سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ غلام مصطفی ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ایف اینڈ پی) سیالکوٹ علی ارشد ،جہانگیر انور (او ایس ڈی)،ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ لوکل گورنمنٹ فرخ نوید ، جنرل منیجر (آپریشن)پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی شاہدہ فرخ نوید ،ایڈیشنل سیکرٹری ریگولیشنز ونگ امتیاز احمد ، ڈپٹی سیکرٹری ٹرانسپورٹ افتکار علی ،سیکرٹری پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ محسن عباس شاکر ،ایڈیشنل سیکرٹری آئی اینڈ سی محمد ماجد اقبال ملک ،ڈپٹی سیکرٹری بورڈ آف ریونیو بابر رحمن ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سرگودھا محمد آصف اقبال ملک،اے ڈی سی ننکانہ صاحب امجد علی اور اے ڈی سی ہیڈ کوارٹر بہاولپور محمد تنوید جھنڈر کو بھی ماہانہ 1200روپے ادائیگی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

تمام افسروں کو ماہانہ بارہ سو روپے کی ادائیگی کا اطلاق یکم دسمبر2018سے ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں