میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید سے چائنہ کی صفائی ستھرائی میں استعمال ہونے والے ڈمپر بنانے والی کمپنی کی چیئرمین کی ملاقات

جمعہ 22 فروری 2019 20:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) لار ڈمیئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید سے ٹائون ہال میں چائنہ کی صفائی ستھرائی میں استعمال ہونے والے ڈمپر بنانے والی کمپنی کی چیئرمین لی ہوا چین نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران دونوں ممالک میں باہمی تعلقات اور کاروباری مواقع کو فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ مئیر لاہور نے لاہور میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کے متعلق بریفنگ دی۔ چیئرمین لی ہوا چین (Li Hua Chen) نے اپنی کمپنی میں تیار کی جانے والی اشیاء کے بارے میں میئر لاہور کوبتایا۔ اس موقع پرسابق رکن پنجاب اسمبلی محسن لطیف،چوہدری علی اعجاز،اور عامر بھی موجود تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں