پنجاب کے بالائی وشمال مشرقی علا قوںمیں آندھی ،جھکڑ چلنے وگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ہفتہ 11 مئی 2024 17:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2024ء) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لا ہور سمیت پنجاب کے بالائی وشمال مشرقی علا قوںمیں آندھی ،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان جبکہ میدانی علاقوں میں بعداز دوپہر تیز ہوائیں اورجھکڑ چلنے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش سرگودھا میں 20 ملی میٹر، نور پور تھل میں 19، فیصل آباد 07، بھکر 06،لیہ، ساہیوال 04، قصور، شیخوپورہ 03، ڈی جی خان03 ،سیالکوٹ ایئر پورٹ 03،( لا ہورسٹی 02 و ایئر پورٹ01) اور حافظ آباد و ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت25 اور زیادہ سے زیادہ37سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 27فیصد رہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح81فیصد رہی جبکہ شہر کے دیگر علاقوں یو ایس قونصلیٹ میں 122، فیز8 ایوی گر ین 94، پاکستان انجینئرنگ سروسز 90،ذکی فارمز 81،سید مراتب علی روڈ71،ریونیوسوسائٹی 77 ،سی ای آر پی آفس 81اورفیز8ڈی ایچ اے میں117ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں