لاہور ،گوجرانوالہ اور فیصل آباد دنیا کے پہلے دس آلودہ ترین شہروں میں شامل ہونے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر

پیر 18 مارچ 2019 20:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) لاہور گوجرانوالہ اور فیصل آباد دنیا کے پہلے دس آلودہ ترین شہروں میں شامل ہونے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔شیخ نعمان صلاح الدین اور دیگر نے ایڈووکیٹ شیراذ ذکاء کی وساطت سے درخواست دائر کی ۔ متفرق درخواست میں مرکزی مقدمے کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

درخواست میں محکمہ ماحولیات پنجاب ماحولیاتی ایجنسی اور دیگر کو فریقین بنایا ہے ۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ محکمہ ماحولیات کی غفلت کے باعث لاہور فیصل آباد اور گوجرانوالہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے ۔رہائشی علاقوں میں فیکٹری مالکان کے خلاف کارروائی نہیں کر رہی ۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت چیف سیکرٹری پنجاب سمیت دیگر محکموں کو آلودگی کے خلاف اقدامات کرنے کے احکامات جاری کری

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں