مشیرصحت پنجاب حنیف پتافی کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال اٹھارہ ہزاری کااچانک دورہ

پیر 18 مارچ 2019 23:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) مشیرصحت پنجاب حنیف پتافی نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال اٹھارہ ہزاری کے اچانک دورہ کے دوران ایم ایس ڈاکٹر ظفر اور وومن میڈیکل آفیسر ڈاکٹر صفیہ کوثر کو نااہلی اور ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کی بنا پر معطل کر دیا ہے۔انہوںنے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال اٹھارہ ہزاری میں مختلف شعبہ جات کا دورہ کر کے مریضوںکو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مشیر صحت حنیف پتافی نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات اور مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اچانک دورے کئے جا رہے ہیں۔سرکاری ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات اور بہترین طبی سہولیات کی فراہمی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہتحریک انصاف نے صحت انصاف کارڈ کا اجراء کر کے سابقہ حکومت کی ڈسی ہوئی عوام کے زخموں پر مرہم رکھاہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں