,لاہور ، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں ماحولیاتی آلودگی ختم نہ کرنے کیخلاف درخواست کی جلد سماعت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

منگل 19 مارچ 2019 00:04

ًلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) لاہور ، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں ماحولیاتی آلودگی ختم نہ کرنے کیخلاف درخواست کی جلد سماعت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے اور ایک متفرق درخواست دائر کی گئی ہے مقامی شہری شیخ نعمان صلاح الدین نے شیراذ ذکاء ایڈووکیٹ کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں ایک متفرق درخواست دائر کی ہے جس میں نشاندہی کی گئی کہ لاہور، گوجرانوالہ اور فیصل آباد کو دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شمار کیا جا رہا ہے لیکن متعلقہ حکام نے اس سلسلے کوئی اقدامات نہیں کیی. درخواست میں بتایا کہ آلودگی کے خاتمے کیلئے ادارے ہیں لیکن وہ خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں. درخواست میں استدعا کی گئی کہ معاملے نی سنگینی کے پیش نظر درخواست کی جلد سماعت کا حکم دیا جائے تاکہ شہروں میں بڑھتی آلودگی کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جاسکیں�

(جاری ہے)

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں