پاکستان ورکرز کنفیڈریشن رہنمائوں کی لیڈی ہیلتھ ورکرز کے مطالبات کی مکمل حمایت

جمعرات 21 مارچ 2019 21:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2019ء) پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے رہنمائوں چوہدری محمد یعقوب، نسیم اقبال، شوکت علی چوہدری اور فضل واحد نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہوئے حکومت پنجاب اور وزیر صحت سے مطالبہ کرتے ہوے کہا ہے کہ وہ پچھلے چار روز سے مال روڈ لاہور پر اپنے مطالبات منوانے کے لیے رھرنا دے کر بیٹھی ہوئی لیڈی ہیلتھ ورکرز کے مطالبات کو فوری طور پر تسلیم کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کتنے دکھ کی بات ہے کہ گائوں گائوں اور شہر شہر جا کر پولیو کے قطرے پلانا اور ڈینگی کی روک تھام کے لیے دن رات کام کرنے والی ہیلتھ ورکرز اپنے مسائل کے حل کے لیے سراپا احتجاج بنی ہوئی ہیں اور کوئی ان کی بات سننے کو تیار ہی نہیں ہے۔انہوں نے کہا حکومت پنجاب اور ہیلتھ منسٹری اس مسئلہ کو فوری طور پر حل کرے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں