ڈی جی ہیلتھ نے ای پی آئی پروگرام کیلئے حکومت سی1122موٹر سائیکلیں مانگ لیں

جمعہ 22 مارچ 2019 23:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء)ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ نے حکومت سے فوری طور پر 1122موٹر سائیکلیں مانگ لیں ۔ڈی جی ہیلتھ کی جانب سے محکمہ خزانہ کو ریکوزیشن ارسال کردی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ای پی آئی پروگرام کے لئے 1122موٹر سائیکل کی اشد ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

۔محکمہ خزانہ نے اس حوالے سے محکمہ پرائمری ہیلتھ کیئر سے رپورٹ مانگ لی ہے تاکہ موٹر سائیکلوںکے لئے گرانٹ جاری کی جا سکے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں