لاہور ،سابق ایس ایس پی جنید ارشد کے خلاف ایف آئی اے کے بعد نیب ایکشن میں آ گئی

گ* ایف آئی اے کی زیر حراست ایس پی جنید ارشد کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دیئے

جمعہ 22 مارچ 2019 23:57

ً لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) سابق ایس ایس پی جنید ارشد کے خلاف ایف آئی اے کے بعد نیب بھی ایکشن میں آ گئی۔ ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے ایف آئی اے کی زیر حراست ایس پی جنید ارشد کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں نیب نے متعدد بار جنید ارشد کو طلب کیا لیکن وہ تاحال نیب کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔ جنید ارشد پر 80 کروڑ سے زائد کی رقم کا کیس چل رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب لاہور نے ملزم کو متعدد بار طلب کیا لیکن وہ نیب کے سامنے پیش نہیں ہوا۔ عدم پیشی کی بناء پر چیئرمین نیب نے جنید ارشد کے ورانٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ جنید ارشد کو ایف آئی اے کا ریمانڈ ختم ہونے پر گرفتار کیا جا سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں