ڈولفن سکواڈاور پولیس ریسپانس یونٹ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

اتوار 24 مارچ 2019 14:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) ڈولفن سکواڈاور پولیس ریسپانس یونٹ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ۔ایس پی ڈولفن سکواڈ لاہور بلال ظفر کے مطابق ہیلپ لائن 15 پر موصولہ تمام1620کالز پر فوری ریسپانس عمل میں لایاگیا، دوران گشت ملزمان سی27پسٹلز،02رائفلز،03پمپ ایکشن،11میگزین اور298گولیاں برآمد کی گئیں ، منشیات کے خلاف کارروائی کے دوران چرس سمیت 33بوتلیں شراب برآمد کی گئی ۔

بلال ظفر نے بتایا کہ جوانو ں نے شہر کے مختلف علاقوں میں کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیتے ہوئی1482 افراد کی مدد کی، دوران پٹرولنگ833گاڑیوں،01لاکھ25ہزار سے زائد موٹر سائیکلوں اور88ہزار سے زائد اشخاص کی چیکنگ عمل میں لائی گئی،کوائف مکمل نہ ہونے پر10گاڑیوں،1550موٹر سائیکلوں کو تھانے میں بند اور ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کی گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ دورانِ کارروائی03کاریں،53موٹر سائیکلیں،05موبائل فونزاور ہزاروں روپے نقدی بھی برآمد کی گئی۔

اہلکاروں نے ون ویلنگ میں13، پتنگ بازی کی خلاف ورزی پر41 اورآتش بازی میں06 افراد کو گرفتار کیاگیا۔ ڈولفن سکواڈ اورپولیس ریسپانس یونٹ کے جوانوں نے دوران پٹرولنگ18 اشتہاری ملزمان کو بھی گرفتار کیا۔ڈی آئی جی آپریشنز محمد وقاص نذیر نے کہا کہ ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے اہلکار موثر پٹرولنگ کو یقینی بنائیں، دورانِ پٹرولنگ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں