لاہور،رائیونڈ سندر روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع

منگل 26 مارچ 2019 00:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2019ء) رائیونڈ سندر روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا۔آپریشن میں پرائیویٹ سبزی منڈی کی 74دکانوں کو مسمار کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

تجاوزات کے خلاف آپریشن میں بھاری مشینری کا استعمال کیا گیا۔اقبال ٹاؤن کا عملہ گاڑیوں سمیت آپریشن میں شریک ہوا۔ آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری اورریسکیو کی ٹیم بھی موقع پر موجود تھے۔اے سی رائیونڈکا کہنا ہے کہ مسمار کی جانے والی دکانیں پارکنگ کی جگہ پر بنائی گئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں