پنجاب حکومت کا میلہ چراغاں پر 30مارچ کو مقامی تعطیل کا اعلان

منگل 26 مارچ 2019 17:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) پنجاب حکومت نے صوفی بزرگ حضرت مادھو لعل حسین کے سالانہ عرس مبارک (میلہ چراغاں)کی مناسبت سے 30مارچ کومقامی تعطیل کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور کے تمام سرکاری تعلیمی اور ضلعی اداروں میں 30مارچ کو عام تعطیل ہو گی ۔ چھٹی کا اطلاق پنجاب سول سیکرٹریٹ کے ملازمین پر نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں