رائے ونڈ ، ٹرین مارچ کو روکنے کی کوشش کی گئی تو کارکن برداشت نہیں کریں گے، رانا جمیل احمد منج

منگل 26 مارچ 2019 22:04

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء رانا جمیل احمد منج نے کہا کہ ٹرین مارچ کو روکنے کی کوشش کی گئی تو کارکن برداشت نہیں کریں گے ،انہوں نے کہا کہ کاروان بھٹو کا اعلان ہوتے ہی وفاقی حکومت کی پریشانیوں میں اضافہ ہو رہا ہے،انہوں نے کہا کہ حکمران سسٹم ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں، بلاول کو نیب سے ڈرایا نہیں جا سکتا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکمران ہوش کے ناخن لے اور جمہوریت کو چلنے دیں ،نیب اور عمران ایک ہیں، انہوں نے کہا کہ حکمران بلاول کی ایک للکار برداشت نہیں کر سکتے،پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء رانا جمیل منج نے کہا کہ جمہوریت کے استحکام اور ملک کو ترقی پسند بنانے کے لئے عوام اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں،مخلص قیادت پاکستان کو صحیح معنوں میں جدید متحرک ترقی پسند اور جمہوری ریاست بنا سکتی ہے،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی آئین کی بیخ کنی کی اجازت نہیں دی گی اور نہ ہی جمہوری عمل میں کوئی رخنہ اندازی برداشت کرے گی،انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور قیام امن کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا تاکہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالا جاسکے،انہوں نے کہا کہ قیام امن سمیت تمام امور پر سیاسی قوتوں کے درمیان اتفاق رائے قائم ہونے سے ملک کے مسائل تیزی سے حل کیے جا سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی خام خیالی ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کی قیادت پر بے بنیاد مقدمات درج کر کے ان کی زبان خاموش کر سکتے ہیں،پارٹی قیادت ملک و قوم کے وسیع تر مفاد کی خاطر اپنا کردار ادا کرتی رہے گی اور حکمرانوں کی نااہلی بھی عوام پر آشکار کرتی رہے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں