پنجاب یونیورسٹی میں لڑائی جھگڑوں کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعرات 18 اپریل 2019 15:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) مسلم لیگ (ن) نے پنجاب یونیورسٹی میں لڑائی جھگڑوں کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی ۔ مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی میں آئے روز طلبہ میں لڑائی جھگڑے ادارے کی ساخ خراب کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

رواںسال میں پنجاب یونیورسٹی میں تیسری مرتبہ ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی ہے۔یونیورسٹی انتظامیہ اور حکومت جامعہ کا ماحول تعلیم دوست بنانے میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے۔لڑائی جھگڑوں کی وجہ سے باقی طلبہ و طالبات کی پڑھائی متاثر ہو رہی ہے اور والدین میں بھی شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ صوبے کی سب سے بڑی یونیورسٹی میں تعلیم کا ماحول طلبہ کیلئے سازگار بنایا جائے ۔یونیورسٹی انتظامیہ کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے عالمی سطح پر بھی جامعہ کا تعلیمی گراف مزید نیچے گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں