منہاج القرآن کے زیر اہتمام 20 اپریل کوشب محفل ذکر ونعت منعقد ہو گی

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری خطاب کریں گے

جمعرات 18 اپریل 2019 23:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2019ء) منہاج القرآن کے زیر اہتمام 20 اپریل کی شب مرکزی سیکرٹریٹ میں شب برأت کی بابرکت رات خصوصی محفل ذکرونعت ہو گی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری شب برأت کی بابرکت رات کی فضیلت و اہمیت پر روشنی ڈالیں گے۔

(جاری ہے)

شب برأت کے حوالے سے منعقد ہونے والی اس خصوصی محفل میں منہاج علماء کونسل کی طرف سے مختلف مکتب فکر کے علماء و رہنماؤں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ دریں اثنا منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری 19 اپریل کو مرکزی سیکرٹریٹ میں سنٹرل ورکنگ کونسل کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں