پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کی طرف سے یونیورسٹی آف گجرات میں آگاہی سیمینار اور پوسٹر مقابلے کا انعقاد

جمعرات 18 اپریل 2019 23:58

لاہور۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام نے گجرات شہر کی یونیورسٹی آف گجرات میں جمعرات کے روز آگاہی سیمینار اور پوسٹر مقابلے کا انعقاد کیا جس کا مقصد ایچ آئی وی/ایڈز سے متعلق شعور اجاگر کرنا تھا، تقریب میں سی ای او ہیلتھ گجرات ڈاکٹر زاہد تنویرمہمان خصوصی تھے، ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز، یونیورسٹی آف گجرات ڈاکٹر فوزیہ مقصود کے علاوہ ٹریٹمنٹ کوآرڈینیٹر پی اے سی پی ڈاکٹر حراء خان، ایچ او ڈی بائیوکیمسٹری اینڈ بائیوٹیکنالوجی ڈاکٹر نادیہ ذیشان کے علاوہ دیگر اساتذہ ، عہدیداران اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی‘ سی ای او ہیلتھ گجرات ڈاکٹر زاہد تنویرمہمان خصوصی نے مزید کہا کہ ہم آگاہی پر زور دے رہے ہیں اور اسی پر کام کر رہے ہیں اور اس پیغام کو معاشرے میں پھیلا رہے ہیں، ٹریٹمنٹ کوآرڈینیٹر پی اے سی پی ڈاکٹر حراء خان نے آگاہی سیشن میں شرکاء سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس وقت ا یچ آئی وی/ایڈز پر بھرپور توجہ دینے اور ان کے متعلق عوام میں آگاہی پھیلانے کی ضرورت ہے، یہ تقریب اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، اس وقت ہم انجیکشن سے نشہ کے عادی افراد، خواجہ سرا، ٹرک/ بس ڈرائیور، اور دیگر گروپس پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں اور اس سلسلے میں لائحہ عمل پر کام جاری ہے، ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز، یونیورسٹی آف گجرات ڈاکٹر فوزیہ مقصود نے پی اے سی پی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پی اے سی پی کی ا یچ آئی وی/ایڈز سے متعلق آگاہی کی کاوش لائق تحسین ہے ، پوسٹر مقابلہ اورآگاہی سیمینار نے بیماری سے متعلق نئی معلومات فراہم کیں اور ایسی تقریبات تسلسل کے ساتھ ہوتی رہنی چاہیں، تقریب کے اختتام پر سی ای او ہیلتھ گجرات ڈاکٹر زاہد تنویر نے کامیاب طلباء میں تعریفی اسناد اور کیش پرائز تقسیم کیے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں