ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں ’’یوم اقبالؒ‘‘ کی تقریب کل منعقد ہو گی

جمعہ 19 اپریل 2019 18:58

لاہور۔19 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام آج20 اپریل بروز ہفتہ 11بجے صبح کارکنان تحریک پاکستان و دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد مزار علامہ محمد اقبالؒ پر حاضری دیں گے،اس موقع پر پھولوں کی چادریں چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی جائے گی، علاوہ ازیں شاعر مشرق‘ حکیم الامت‘ مفکر پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کے 81 ویں یوم وفات کے موقع پر کل 21 اپریل بروز اتوار کو ساڑھے دس بجے صبح ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں ’’یوم اقبالؒ‘‘ کی مرکزی تقریب منعقد ہو گی جس کی صدارت تحریک پاکستان کے مخلص کارکن، سابق صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان اور چیئرمین نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ محمد رفیق تارڑ کریں گے جبکہ ممتاز دانشور اور ماہرین اقبالیات خطاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں