انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے ناانصافی کا خاتمہ ضروری ہے :ڈاکٹر حسین محی الدین
دہشت گردی دو ملکوں کے تعلقات خراب کرنے کیلئے بطور ہتھیار بھی استعمال ہورہی ہے،بیڈگورننس اور مذہب کا سیاسی استعمال انتہا پسندی کی بڑی وجوہات ہیں،’’انتہاپسندی کے خاتمے میں طلبا کاکردار ‘‘کے موضوع پر بین الاقوامی کنونشن سے خطاب
جمعہ 19 اپریل 2019 21:27
(جاری ہے)
ڈاکٹر حسین محی الدین نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ غربت، جہالت ،بیروزگاری اور مذہب کی غلط تشریح بھی انتہا پسندی اور دہشت گردی کے پھیلائو کا ایک بڑا سبب ہے ۔
انہوں نے کہا کہ نفسیاتی سائنس بتاتی ہے کہ انسان کا جیسا مزاج ہو گا وہ اپنے اطراف اور ماحول سے ویسے سگنل وصول کرے گا ، اگر سوچ متوازن اور مثبت ہو گی تو اس کا ذہن مثبت فیصلے صادر کرے گا اور اگر سوچ منفی ہو گی تو انسان کو مثبت چیزیں بھی منفی رنگ میں دکھائی دیں گی ، لہٰذا ایک متوازن اور مثبت سوچ کی تشکیل پرکام کرنا ہو گا ، اس کا آغاز ابتدائی تعلیم سے شروع ہو جانا چاہیے ،بچوں کو بامقصد تعلیم و تربیت کے ذریعے منفی رجحانات اور متشدد رویوں سے بچایا جا سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے دو طریقے ہیں ایک گولی کا جواب گولی اور دوسرا برداشت، رواداری اور ایک دوسرے کے نکتہ نظر کو سمجھنے اور بات چیت کرنے سے ہے، دہشت گردی کو گولی سے ختم کرنے کیلئے بہت آپریشن اور جنگیں ہوئیں اب ایک موقع بات چیت کو بھی ملنا چاہیے، ایک دوسرے کی بات سننے اور سمجھنے سے رواداری جنم لیتی ہے، بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں عدم برداشت بہت بڑھ گئی، انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں 100کے قریب ایسے مدارس ہیں جہاں پر سیاسی دفاتر بھی ہیں، یہیں سے مذہب کے سیاسی استعمال اور ذاتی مفاد کے حصول کا دروازہ کھلتا ہے، مدارس اور تعلیمی نصاب میں بلاتاخیر جامع اصلاحات لانا ہوں گی، حکومتوں کی بیڈگورننس ،اقرباپروری، نااہلی اور قومی وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم سے بھی مایوسی اور بے یقینی جنم لیتی ہے جو آگے جا کر انتہا پسندی اور دہشت گردی کی شکل اختیار کر لیتی ہے، انہوں نے انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ مدارس اور تعلیمی نصاب میں اصلاحات لائی جائیں، معاشی ناہمواری کا خاتمہ کیا جائے، دولت کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے ،بھٹکے ہوئے لوگوں کو بات چیت کے ذریعے قومی ،سیاسی، سماجی، معاشی دھارے میں لایا جائے، اساتذہ کے ساتھ ساتھ والدین بچوں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں، انہیں کالعدم اور مشکوک تنظیموں کا ممبر بننے سے روکیں، قرآن و حدیث کے صحیح فہم اور تعلیمات کو فروغ دیا جائے،مذہبی حلقوں کے اندر موجود عطائیت کا خاتمہ ہونا چاہیے تبھی امن قائم ہو سکے گا اور تعلیمی، اقتصادی اورخوشحالی ترقی کے اہداف حاصل ہو سکیں گے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار