حکومت پنجاب کی پنجاب فوڈ اتھارٹی کو مستحکم اور مظبوط ادارہ بنانے کی حکمت عملی

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی میں مزید بھرتیوں کی اجازت پہلے مرحلے میں ایک ہزار کے قریب ٹیکنیکل اور نان ٹیکنیکل آسامیوں پر بھرتیاں کی جائے گی حکومت پنجاب کی پالیسی کے تحت بھرتیوں کے عمل میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے کی پالیسی تیار حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق اتھارٹی کو تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے کا عمل جاری ہے‘ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

جمعہ 19 اپریل 2019 23:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) حکومت پنجاب کی پنجاب فوڈ اتھارٹی کو مستحکم اور مظبوط ادارہ بنانے کی حکمت عملی کے تحت وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی میں مزید بھرتیوں کی اجازت دے دی گئی ۔پہلے مرحلے میں ایک ہزار کے قریب ٹیکنیکل اور نان ٹیکنیکل آسامیوں پر بھرتیاں کی جائے گی۔حکومت پنجاب کی پالیسی کے تحت بھرتیوں کے عمل میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے کی پالیسی تیارکر لی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی پنجاب فوڈ اتھارٹی کو مستحکم اور مظبوط ادارہ بنانے کی حکمت عملی کے وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی میں مزید بھرتیوں کی اجازت دے دی گئی ۔بھرتیوں کی منظوری سٹینڈنگ کمیٹی آف فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ نے گزشتہ روز دی ۔

(جاری ہے)

پہلے مرحلے میں ایک ہزار کے قریب ٹیکنیکل اور نان ٹیکنیکل آسامیوں پر بھرتیاں کی جائے گی ۔

اس حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے حکومت پنجاب کی پالیسی کے تحت بھرتیوں کے عمل میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے کی پالیسی تیارکر لی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کی زیر صدارت نے تمام افسران کو ذمہ داریاں تفویض کر دیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے افسران کو بھرتیوں کے عمل کی تمام تیاری جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔کیپٹن (ر)محمد عثمان نے بتایا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق اتھارٹی کو تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے کا عمل جاری ہے۔ تمام بھرتیاں 100فی صد میرٹ پر کی جائیں گی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ میرٹ کو یقینی بنانے کے لیے تمام عمل پر ویجیلنس ونگ خصوصی نظر رکھے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں