پ*مسحی برادری کی قومی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا:رانااحمد سعید

اتوار 21 اپریل 2019 20:01

ب*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2019ء) چیئرمین یونین کونسل 266تالاب سرائے رانا احمد سعید نے کہاہے کہ ملکی ترقی و خوشحالی میں مسیحی برادری نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کی قومی خدمات کو کھبی فراموش نہیں کیا جاسکتاہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایسٹر پر مسحی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کیا۔ایسٹرکے موقع پر چئیرمین یوسی رانا احمد سعید سینئر صحافی میاں الیاس نے احمد آباد میں کرامت مسیح سمیت دیگر مسیح برادری کو انکی خوشی کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔

رانا احمد سعید نے مزید کہاکہ دین اسلام ہمیں تمام مذاہب اور انسانیت سے حسن سلوک اور معاشرے میں امن محبت کے فروغ کا درس دیتا ہے۔ لہذا ہمیں مسحی برادری کی خوشیوں میں شریک ہو کر سبز ہلالی کے پرچم کے نیچے ہم سب ایک ہیں کے عملی کردار کو اجاگر کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

کیونکہ پاکستان میں جس قدر دیگر مذاہب کو تحفظ حاصل ہے کسی اور ملک میں اس کا تصور نہیں کیا جاسکتا۔ان کا کہنا تھاکہ تمام باہمی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے یہ وقت ملی یکجہتی کا ہے اور ہمیں وطن عزیز کے اندرونی و بیرونی دشمنوں کے عزائم خاک میں ملانے کیلئے تمام سیکورٹی اداروں کے ہاتھ مضبوط سے مضبوط تر کرنا ہوں گے اور قائداعظم محمد علی جناح کے پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کرنا ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں