پنجاب اسمبلی کے کلرک محمد ارشد نیپی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی

بطور فراش ملازمت کا آغاز کیا،دوران سروس ایف اے سے پی ایچ ڈی تک تعلیم حاصل کی

پیر 22 اپریل 2019 22:53

لاہور۔22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد نے پنجاب اسمبلی کے کلرک محمد ارشد علی کو پی ایچ ڈی کی ڈگری کا نوٹیفکیشن دیتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔ ڈاکٹر محمد ارشد علی نے میٹرک پاس کرنے کے بعد پنجاب اسمبلی میں بطور فراش(بی ایس۔1) سے اپنی ملازمت کا آغاز کیا اور دوران سروس ایف اے، بی اے، ایم اے، ایم فل(پولیٹیکل سائنس) اور اب پاکستان سٹڈیز میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر محمد ارشد علی پنجاب اسمبلی کے موجودہ سٹاف میں واحد کلرک ہیں جنہوں نے پی ایچ ڈی مکمل کر لی جو پنجاب اسمبلی کیلئے ایک اعزاز ہے۔ ڈاکٹر محمد ارشد علی نے اپنا تحقیقی مقالہ'' صوبائی اسمبلی پنجاب (نان گریجوایٹ اور گریجوایٹ اسمبلیوں کا فروغ تعلیم سے متعلق قانون سازی کا تقابلی اور تنقیدی جائزہ(1985تا 2012)'' پروفیسر ڈاکٹر مسرت عابدسابق ڈائریکٹر پاکستان سٹڈی سنٹر پنجاب یونیورسٹی کے زیر نگرانی مکمل کیا۔ ڈاکٹر محمد ارشد علی کو پی ایچ ڈی کی ڈگری کا نوٹیفکیشن دینے کے حوالے سے وائس چانسلر آفس پنجاب یونیورسٹی میں ایک تقریب کابھی انعقاد کیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں