نوجوان نسل ہمارا قیمتی اثاثہ اور روشن پاکستان کی ضمانت ہے‘چوہدری وسیم اختر

لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کاشمار ملک کی بہترین درسگاہوں میں ہوتا ہے‘ وی سی او پی سی

منگل 23 اپریل 2019 19:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) وائس چیئرپرسن اوور سیزپاکستانیز کمیشن(او پی سی) پنجاب چوہدری وسیم اختر نے کہا ہے کہ نوجوان نسل ہمارا قیمتی اثاثہ ہے اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ ہمارے طلباوطالبات نے ہر شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کو منوایا ہے اور آئندہ بھی ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دن رات محنت کریں گے۔ یہ بات انہوں نے لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں منعقدہ " سمپوزیم 2019 " کے حوالے سے ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سمپوزیم میں آرکیٹیکچرشعبہ کی طالبات نے اپنے پراجیکٹس نمائش کیلئے پیش کیے۔ ملک کے نامور آرکیٹیکٹ کلیم اے صدیقی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ وی سی او پی سی چوہدری وسیم اختر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کا شمار ملک کی بہترین درسگاہوں میں ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

یہاں سے فارغ التحصیل ہونے والی طالبات مختلف شعبوں میں قابل قدر خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تقریب میں پیش کئے جانے والے پراجیکٹس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے طالبات نے پراجیکٹس کی تیاری کیلئے بھر پور محنت کی جس پر وہ شاباش کی مستحق ہیں انہوں نے کہا کہ طالبات کے ساتھ ساتھ ان کے اساتذہ کی خدمات بھی قابل تعریف ہیں جنہوں نے بڑی محنت سے طالبات کی رہنمائی کی ۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی اس طرح تعلیمی میدان میں اپنا لوہا منواتی رہے گی۔ مہمان خصوصی کلیم اے صدیقی نے بھی طالبات کی صلاحیتوں کو سراہا۔ انچارج شعبہ آرکیٹیکٹ یاسمین عابد نے طالبات کی جانب سے پیش کیے جانے والے پراجیکٹس پر روشنی ڈالی ۔ تقریب میں اساتذہ اور طالبات کی بڑی تعداد شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں